بھٹکل:25؍اگست (ایس اؤ نیوز)میونسپالٹی افسران کی طرف سے دکانوں وغیرہ پر پلاسٹک ضبط کرنےکے لئے چھاپےماری جاری ہے۔ اتوار کو سنڈے مارکیٹ میں بلدیہ افسران نے سبزی، ترکاری اور پھل وغیرہ کے دکانوں پر چھاپہ مارتےہوئے قریب 40کلو گرام پلاسٹک تھیلیاں ضبط کرلی ہیں۔
بلدیہ کی سنئیر صحت عامہ کی افسر سوجیا سومن کی قیادت میں یہ کارروائی انجام دی گئی ۔ اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے یہ طئے کیاہےکہ بھٹکل کو پلاسٹک سے مکمل نجات دلاناہے۔ اس کے لئے عوام اور دکانداروں کا تعاون بہت ضروری ہے۔ چھاپے ماری اچانک نہیں کی جارہی ہے بلکہ پہلے سے ان تمام دکانداروں وغیرہ پلاسٹک کے استعمال کو لےکر نوٹس دی گئی تھی۔ اب نہ صرف ضبط کیا جائے گابلکہ جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ کیس بھی داخل کیاجارہاہے۔ آئندہ بھی میونسپالٹی کی طرف سے پلاسٹک کو لےکر چھاپے ماری جاری رہنے کی جانکاری دی ۔